• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاک ڈائون پر سختی کی ہدایت کو پولیس نے ہوا میں اڑا دیا

کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود چائے کے ہوٹل کھلے ہوئے ہیں


کراچی کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود چائے کے ہوٹل کھلے ہوئے ہیں جبکہ پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کے بجائے چائے کے ہوٹلوں پر ناشتہ کرتی نظر آئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کو پولیس نے ہوا میں اڑا دیا ہے، طارق روڈ ، لبرٹی چوک، بہادر آباد، ملیر 15میں بھی متعدد ہوٹل کھلے ہوئے ہیں، لبرٹی چوک پر پکوان کی دکانیں، دودھ کی دکانیں، پرچون کی دکانیں وقت سے پہلے کھل گئی تھیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران چائے کے ہوٹلوں پر بھی مکمل پابندی ہے اس کے باوجود چائے کے کھلے ہوئے ہوٹلوں پر خریداروں کا رش ہے۔

طارق روڈ پہ ایک ہوٹل کے باہر درجنوں مزدور مخیر شخص کی جانب سے ناشتہ کے لیے موجود افراد بغیر کسی فاصلہ کے مل کر بیٹھے ہوئے تھے۔

بہادرآباد، زبیدہ ہوٹل کے قریب متعدد چائے کے ہوٹل کھلے ہوئے ہیں، تمام کھلے ہوئے ہوٹلوں کے قریب پولیس کی موبائلیں کھڑی ہوئی ملیں جن میں موجود اہلکار ہوٹل بند کرانے کے بجائے خود ناشتہ کرتے نظر آئے۔

تازہ ترین