• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NDMA کا بین الاقوامی پروازوں سے متعلق خط منسوخ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا جاری کردہ خاط منسوخ


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بین الاقوامی پروازیں 5 اپریل سے بحال کرنے کے لیے جاری کردہ سابقہ خط نوٹیفکیشن کے ذریعے منسوخ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے نے سابقہ لکھے گئے خط میں اعلیٰ حکام سے درخواست کی تھی کہ 5 اپریل سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان کے لیے غیر ملکی پروازیں بحال کی جائیں۔

خط میں کہا گیا تھا کہ 5 اپریل سے دنیا بھر کے لیے پروازوں کو بحال کر دیا جائے، ائیرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی اور مشتبہ مسافروں کو ہوٹلوں میں قائم قرنطینہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ کو 8 بجے شب سے 4 اپریل تک بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔

تازہ ترین