ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کے کیسز کا تناسب کم ہوا ہے، حکومت لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہی ہے۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے کے تعاون سے بہت جلد صوبے میں 3 کورونا وائرس ٹیسٹنگ سینٹر قائم کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں 3 ٹراما سینٹرز بھی بنائے جا رہے ہیں، بہت جلد گلگت میں پہلا کورونا اسپتال بنے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ نادار افراد میں مفت راشن کی تقسیم کا فارمولہ طے ہوگیا ہے، راشن ہر ضلع میں انتظامیہ کی سرپرستی میں تقسیم کیا جائے گا۔