• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے واہگہ بارڈر کھول دیا گیا

ذرائع کے مطابق 5 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لئےخصوصی طور پر واہگہ بارڈر کھول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی علاج معالجے کے لیے بھارت گئے تھے، پاکستان سے بھارت علاج کروانے جانے والے چودھری اشفاق اور نگہت مختار واپس پاکستان پہنچ گئےہیں۔

اِن دونوں مریضوں کے ساتھ جانے والے ان کے رشتہ دار بھی واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بھارت سے براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچنے والوں میں یاسر مختار، محمد خالد اور چودھری آصف بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین