• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ تبلیغی مرکز میں ایک اور شخص کا کورونا ٹیسٹ مبثت

رائیونڈ میں تبلیغی مرکز میں کورونا وائرس کے 50 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ 

سرکاری عہدیدار کے مطابق ایک اور شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ 

رائیونڈ تبلیغی مرکز کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بدستور تعینات ہیں۔

سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ کسی کو مرکز کے اندر یا پھر اس  سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ 

اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے مطابق تبلیغی مرکز رائیونڈ سے 800 افراد کو کالاشاہ کاکو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین