• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: ڈاکٹروں اور نرسوں کو کسی قسم کی تربیت نہیں دی گئی

سرکاری اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹروں اور نرسوں کو کٹس پہننے، اتارنے اور خود کو کورونا سے بچانے کی کوئی تربیت نہیں دی گئی۔ سویپر اور دیگر عملہ بغیر حفاظتی کٹس کے آئسولیشن میں چلا جاتا ہے۔ مریضوں کو کوئی اینٹی وائرل ادویات نہیں دی جا رہیں۔

لاہور میں کورونا آئسولیشن وارڈز کے بارے میں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات ڈاکٹروں اور نرسوں کے اب تک کورونا ٹیسٹ نہیں لیے گئے۔

تشویشناک حالت کے مریضوں کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی کہ انہیں کب وینٹی لیٹرز پر منتقل کرنا ہے۔ سینئر پروفیسرز کی جانب سے ابھی تک کسی کورونا مریض کو نہیں چیک کیا گیا۔ ڈاکٹرز اور نرسز مسلسل ڈیوٹی دیتے رہے ہیں، اب نیا روسٹر بن رہا ہے۔

ڈاکٹروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈ اور لیب اسپتال کے اندر ہی ہیں۔ پہلی شفٹ کے ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس ملتی ہیں جبکہ دوسری اور تیسری شفٹ کے ڈاکٹرز کو کچھ نہیں ملتا۔ خود سے فنڈز اکٹھے کر کے حفاظتی کٹس اور ماسک خریدے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا مریض کے نمونے لینے کی بھی تربیت نہیں دی گئی۔

تازہ ترین