• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوونٹری کے قانون دان بیرسٹر شبیر سرور کورونا سے وفات پا گئے

کوونٹری (نمائندہ جنگ) کوونٹری سٹی سے ممتاز قانون دان بیرسٹر شبیر سرور کورونا وائرس کی مہلک بیماری کے باعث وفات پا گئے۔ بیرسٹر شبیر سرور کی وفات سے کوونٹری سٹی میں مقیم کشمیری پاکستانی گجراتی انڈین افریقن سمیت دیگر کمیونٹیز کے افراد خوف و ہراس کی کیفیت میں مبتلا ہو گئے۔ بیرسٹر شبیر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے حقیقی رہبر تھے جنھوں نے اپنے کیریئر کے دوران احباب و کمیونٹی کے اراکین کو انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا۔ ان کی تربیت کی اپنے اخلاق و محبت سے دوسروں کا دل موہ لیتے یہی وجہ ہے کہ ان کی اچانک وفات پر تارکین وطن غم اور افسوس میں مبتلا ہو گئے۔ بیرسٹر شبیر نے بحیثیت سی ای او مسلم ریسورس سنٹر مسلمانوں اور تارکین وطن کے لیے لاتعداد خدمات سرانجام دیں۔ ناگہانی وفات پر کوونٹری سٹی کے سابق لارڈ میئر چوہدری شبیر ،مسجد کمیٹی کے ممبر حاجی مبارک، معروف نعت خواں چوہدری اللہ دتہ اور کونسلر کامران خان نےکہاکہ بیرسٹر شبیر سرور ایک انجمن کی حیثیت رکھتے تھے۔ کوونٹری فلاور کے صدر اور مسلم ریسورس سنٹر کے کوپ ممبر چوہدری عامر، سابق چیئرمین ایم آر سی چوہدری مشتاق دین، کونسلر نعیم خان نے کہا کہ بیرسٹر شبیر کی وفات سے ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے وہ کمیونٹی کا اثاثہ تھے۔ دریں اثناء پاکستانی قونصل جنرل اور وائس قونصل جنرل، آزاد کشمیر کی ممتاز شخصیت چوہدری یاسین، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، محمد غالب، زید رحمان، چوہدری قمر، پیرحسیب شاہ، پیر شفقات شاہ آف دیوان حضوری نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اور وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین