• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتیاط نہ اپنائی تو کیس بڑھیں گے، ظفر مرزا 


اسلام آباد، لاہور (مانیٹرنگ سیل، نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں۔ 

ان اقدامات پر سختی سے عمل کریں اور لوگ ان حتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونگے تو یقیناً کیسز کی تعداد ان تخمینوں سے کم ہونگے لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا تو کیسزکی تعداد اچانک بہت بڑھ بھی سکتی ہے۔ جبکہ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ ملک بھر میںکورونا کی تصدیق کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔

سندھ اور خیبرپختونخوا میں مزید تین تین لیبارٹریاں، پنجاب اور آزاد کشمیر میں دو دو، گلگت بلتستان میں ایک لیبارٹری قائم کی جارہی ہے۔دوسری جانب چین سے امداد کی چوتھی کھیپ موصول ہوچکی ہے اور چینی ڈاکٹروں نے کام شروع کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی وبا پر قابو پاسکتے ہیں اس لیے خود بھی عمل کرنے اور اپنی برادری، دوستوں اور گھر والوں کو بھی اس کا پابند کرنے کی ضرورت ہے۔ 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرٖ ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 121 نئے کیسوں کی تصدیق ہوگئی۔ 

انہوں نے میڈیا کو بتایا پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورون وائرس کے 121 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین