• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کےذمہ دار وزیراعظم ہونگے، شہباز

بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کےذمہ دار وزیراعظم ہونگے


لاہور(خصوصی نمائندہ)مسلم لیگ ن کے صدر و قائد حزب اختلا ف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بروقت اقدامات نہ ہونے سے ہلاکتوں کے ذمہ دار وزیراعظم ہونگے، گلگت بلتستان میں سیکڑوں کیسز کی ٹیسٹنگ کیلئے وفاق مدد نہیں کررہا۔

کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت نے بہت سارا قیمتی وقت سوچ بچار اور شش و پنج میں ضائع کیا، وفاقی حکومت فی الفور صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مدد کرے۔ 

شہبازشریف نے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان سے متعلق اجلاس کی بذریعہ ویڈیو لنک صدارت کی۔ 

اجلاس میں ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرخان اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک اور قوم کو مشکل ترین چیلنج کا سامنا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد، درست حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین