• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باوجود شمالی کوریا کے میزائل تجربات

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کے باجود شمالی کوریا کے میزائل تجربوں کا سلسلہ بدستور جاری ، شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل پر کم رینج کے حامل دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اپنے بیان میں بتایا کہ شمالی کوریا نے ساحلی شہر وون سان سے جاپان کے سمندر میں دو بیلسٹک میزائل فائر کئے۔بیان میں کہا گیا کہ جہاں ایک جانب دنیا کورونا وائرس کے سبب مشکلات سے دوچار ہے تو ایسے موقع پر شمالی کوریا کی جانب سے اس طرح کی فوجی کارروائیاں انتہائی نامناسب ہیں۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق یہ میزائل جاپان کے سمندر اور معاشی حب سے کچھ دور آکر گرے۔جوہری صلاحیت کے حامل شمالی کوریا کی جانب سے اتوار کو کیے گئے میزائل تجربے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن وہ اس ماہ تین میزائلوں کا تجربہ کار چکے ہیں۔
تازہ ترین