• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکیل الرحمٰن کو ذرا سی بھی گزند پہنچی تو مقدمہ درج کرایا جائیگا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنگ جیو جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میرشکیل الرحمن کی زندگی کو ذرا سی بھی گزند پہنچی یا انہیں حراست کے دوران کوئی مرض لاحق ہوا تو جنگ جیو کی سی بی ایز اور کارکنان نیب اور حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ میر شکیل الرحمن کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمن اس وقت مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل اگر نیب اور حکومت میں تھوڑی سی بھی انسانیت ہے تو میر شکیل الرحمن کو فوری رہا کیا جائے۔ جنگ جیو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس جیو دفتر میں ہوا جس میں ایکشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی اور نیب عدالت کی جانب سے میرشکیل الرحمن کے خلاف دوسری بار ریمانڈ دیئے جانے پر غور کیا گیا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اسے نیب اور حکومت کی ملی بھگت قرار دیا۔ حکومتی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں میرشکیل الرحمن کے خلاف جھوٹے مقدمے کو طوالت دی جارہی ہے اور34 سالہ پرانے پراپرٹی کے کیس میں بلاوجہ میرشکیل الرحمن کواذیت دے رہی ہے اگر میرشکیل الرحمن کی زندگی کو کسی بھی قسم کی گزند پہنچی یا انہیں حراست کے دوران کوئی مرض لاحق ہوا تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہدایت پر جنگ یونین کی سی ایز اور جیو اور جنگ کے کارکنان نیب اور حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ دریں اثناء میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کے سترہویں روز بھی جنگ اور جیو کے دفاتر میں کارکنوں نے بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ایڈیٹر انچیف سے اظہار یکجہتی کیا۔
تازہ ترین