آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍شوال المکرم 1441ھ4؍جون2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میڈیا کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بندکیا جائے،طارق وحید بٹ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)پیپلز ٹریڈرز سیل راولپنڈی کے صدر طارق وحید بٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ گروپ کے ایڈیٹرا نچیف میر شکیل الرحمان کو فی الفور رہا اور میڈیا کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے،انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کی بجائے انتقامی کارروائیاں کرنے والے حکمران ہوش کے ناخن لیں،اگر حکمران اپنی روش نہیں بدلنا چاہتے تو اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے اور میڈیا کو حکمرانوں کے انتقامی اقدامات سے نجات دلائے، جنگ گروپ کے خلاف حکومتی رویہ قابل مذمت ہے،طارق وحید بٹ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان فوری طورپر بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے ساتھ ملکر قومی کمیٹی تشکیل دیں اور ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے حکمت عملی وضع کریں۔
اہم خبریں سے مزید