• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن سے متاثرہ ضرورتمندخاندانوں کی لسٹیں تیار کر رہے ہیں،ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،میئر کراچی وسیم اختر واراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں غذائی اجناس کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا، ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان اپنی مدد آپ اور مخیر حضرات کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کیلئے غذائی اجناس جمع کررہے ہیں، کارکنان پورے سندھ اورکراچی میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ ضرورتمندخاندانوں کی لسٹیں تیار کررہے ہیں،مخیر حضرات خدمت خلق فاؤنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،خدمت خلق فاؤنڈیشن پاکستان کا تیسرا بڑا فلاحی ادارہ ہے اس پلیٹ فارم سے لاکھوں افراد میں امداد کی تقسیم کرنا چاہتے ہیں،کراچی تین کروڑ سے زائد افراد کا شہر ہے اس میں ساٹھ فیصد افراد سطح غربت کی نیچے زندگی بسرکرتے ہیں۔دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن ورکن قومی اسمبلی امین الحق نے اورنگی ٹاؤن میں عارضی دستر خوان کا دورہ کیا اور اورنگی ٹاؤن کے عوام میں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے کھانے کی تقسیم کے انتظامات کا جائزہ لیا، امین الحق نے عارضی دسترخان سے اورنگی ٹاؤن کی عوام کوان کی دہلیز تک کھانے کی فراہمی ممکن بنانے پر ارکان اسمبلی صداقت حسین،علی خورشیدی وحق پرست بلدیاتی قیادت کی کاوشوں کو سراہاایم کیوایم کے ارکان اسمبلی اور بلدیاتی قیادت کو ضرورتمندوں تک زیادہ سے زیادہ کھانے ودیگرامداد کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات دی اور دستر خوان کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین