• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے مطالبے پر قطر نے ماہانہ ایل این جی فراہمی کم کردی

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) حکومت کے مطالبے پر قطر نے ماہانہ ایل این جی فراہمی کم کردی ہے اور اسے ماہانہ پانچ کارگوز سے کم کرکے تین کارگوز کردیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہےکہ اس سے حکومت کو بھی ماہانہ بنیاد پر ریلیف ملے گا کیوں کہ قطر سے ایل این جی درآمدات مہنگی ہے اور یہ 15سال کے لیے برینٹ کے 13.37فیصد رکھی گئی ہے۔ یورپ، امریکا، یو اے ای اور دیگر معیشتوں نے پاکستان کے برآمدی صنعتکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ برآمدی ترسیلات روک دیں کیوں کہ ڈاکس اور بندرگاہیں غیر فعال ہیں۔ جہاں تک مقامی صنعت کا تعلق ہے تو ملک بھر میں لاک ڈائون کی وجہ سے صنعتی سرگرمیاں بہت کم ہوگئی ہیں اور صرف 146 ایم ایم سی ایف ڈی ، ایل این جی استعمال ہورہی ہے۔ جب کہ سی این جی شعبہ بھی صرف 20 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ آر ایل این جی استعمال کررہا ہے۔
تازہ ترین