• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا ڈاکٹروں کو خراج تحسین

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کورونا کے خلاف جنگ کرنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ڈاکٹروں کے لئے لکھا کہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر دوسروں کی جانیں بچانا انسانیت کے لیے ایک بڑی خدمت ہے۔

ڈاکٹروں کی خدمات کے اعتراف میں جاری کئے گئے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے کیونکہ آپ ہم سب سے بہترین ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو انسانیت کے لیے بے بیش خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تازہ ترین