• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 3 اموات کے بعد مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق راولپنڈی میں 55 سال کی خاتون اور 70 سال کے بزرگ جاں بحق ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کے میو اسپتال میں 42 سال کے شخص کا انتقال ہوا۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق خاتون سعودی عرب سے واپس آئی تھی اور 27 مارچ کو اسپتال میں داخل ہوئی تھی، 70 سال کے بزرگ برطانیہ سے آئے تھے، جنہیں 28 مارچ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ لاہور میں 4، راولپنڈی میں 3، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک، ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔

تازہ ترین