• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، کورونا کے 29 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، وزیر صحت

خیبرپختونخوا کے وزیر صحت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے 29 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ خیرپختونخوا میں کورونا کیسز کی تعداد 221 ہوگئی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ پشاور سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ باجوڑ، بنوں، ڈی آئی خان، دیرلوئر، مانسہرہ اور مردان سے1،1 کورونا کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ایران سے آنے والے 5 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آئے، پانچ زائرین میں 2 ڈی آئی خان اور 3 پشاور میں زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین