صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق سندھ میں 24گھنٹوں میں 64 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد اب 566 ہوگئی ہے۔ کراچی میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعدا 249 ہوگئی۔
محکمہ صحت کے مطابق جیکب آباد اور دادو میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاڑکانہ کے 7 اور سکھرتفتان زائرین کے265 میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں 41 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، صوبے میں مجموعی طور پر 6 ہزار 359 ٹیسٹ کئےگئے۔