• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں کرفیو سےمعاملات کنٹرول کرنیکا امکان

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)پابندیوں کے باوجود عوام کے گھروں میں نہ رکنے کے باعث لاک ڈائون کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے کرفیو سےمعاملات کنٹرول کرنیکا امکان ہے۔ کھانے پینے والی دوکانیں جو رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت تھی وہ بھی اچانک واپس لے کر 5بجے تک بند کرادی گئیں ،باخبر زرائع کےمطابق لاک ڈائون میں لوگوں کی بے احتیاطی اور گلی محلوں میں باہمی میل جول برقرار رکھنے کے باعث پابندیوں کو مزید سخت کیا جارہا ہے اور امکان ہے کہ اگر لوگ بدستور غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کرتے رہے تو صورتحال کو کرفیو جیسی پابندیوں سے کنٹرول کیا جائے گا۔کرونا والے مریضوں کےعلاقوں ڈھوک کشمیریاں، مجسٹریٹ کالونی، ڈھوک پراچہ،کالج روڈ گلی نمبر چھ، اکال کڑھ محلہ،تھانہ گنجمنڈی باٹا والی گلی کے علاوہ کئی علاقوں کو بند کیا جارہا ہے، سرکاری زرائع کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کے بعد مقامی طور پر کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔
تازہ ترین