ا راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے کینٹ کے بازاروں میں پیر کے روز بھی کورونا وائرس کیخلاف سپرے کا عمل جاری رہا، عملہ نے صدر بازار اور دیگر بازاروں میں سپرے کیا، اس دوران تھانوں اور مساجد میں بھی سپرے کیا گیا، کینٹ بورڈ کی طرف سے جاری مہم کے سلسلہ میں منگل تک وارڈ نمبر ایک کے ایریاز تھانہ نصیرآباد، سستا بازار نصیر آباد، تین فلٹریشن پلانٹس قاسم آباد، وارڈ نمبر دو بسم اللہ مسجد، الائیڈ پٹرول پمپ، سکول روڈ، مسجد عائشہ، ایوب گیسٹ ہائوس، مسجد فاروق اعظم، صابری مسجد، رحیم ٹائون، نیوچک مدد خان، وارڈ نمبر تین کے علاقہ پولیس سٹیشن روڈ،صدر کی تمام مساجد، دکانوں، آدم جی روڈ، وارڈ نمبر چار کے علاقے عزیز آباد، مغل آبادکی تمام گلیوں، مساجد وغیرہ، وارڈ نمبر پانچ میں اجمل کالونی کی تمام گلیوں، مساجد ، دکانوں، وارڈ نمبر چھ تا وارڈ نمبر دس کی تمام مساجد، گلیوں اور محلوں میں سپرے کا عمل مکمل کیا جائے گا ، ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق راولپنڈی کینٹ کے تمام ایریاز میں سپرے کو یقینی بنایا جائے گا۔