پشاور (لیڈی رپوٹر)امپکٹ ڈائنامک کی طرف سے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے ڈیلی ویجرز سٹاف میں ایک مہینے کا راشن تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ پشاور میں کام کرنیوالے ڈیلی ویجرز کو امپکٹ ڈائنامک کی ڈائریکٹر مریم ارشد اور شریک ڈائریکٹر و سابق چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ ٹریڈرز فیڈریشن میجر (ر) ارشد نے سوشل ڈسٹنس کے تحت ڈیلی ویجرز کو قطار میں کھڑا کر 130 ڈیلی ویجرز میں راشن تقسیم کیا۔ مریم ارشد نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کے ہدایات جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت شہری اپنے گھروں تک محدود ہیں اس کٹھن دور میں امپکٹ ڈائنامک کی طرف سے ان کو راشن کی فراہمی سے ان کو ریلیف ملے گا۔