• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: اسٹنٹ کمشنر کو بچوں کو دکان میں بند کرنا مہنگا پڑا گیا

بلوچستان کے شہر بھاگ میں اسٹنٹ کمشنر کو لاک ڈاؤن کے دوران دودھ دہی فروخت کرنے والے دو بچوں کو دکان میں بند کرنا مہنگا پڑا گیا، حکومت بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر بھاگ عبدالمجید کو عہدے سے ہٹادیا۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے بولان کے علاقے بھاگ میں 7 اور 8 سالہ دو بھائی سجاد احمد اور جواد احمد دوکان پر دودھ اور دہی فروخت کررہے تھے، اس دوران اسٹنٹ کمشنر نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ان کی دکان بند کرانا چاہی تو بچوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق دودھ اور دہی کی دکان پر نہیں ہوتا ہے، انہوں نے دکان کو بچوں سمیت سیل کردیا۔

جس پر بچے ڈھائی گھنٹے تک روتے اور چلاتے رہے ، عوام کے احتجاج پر مقامی پولیس نے تالے توڑ کر بچوں کو دکان سے باہر نکالا، حکومت بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر بھاگ عبدالمجید کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ نظم ونسق میں رپورٹ کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین