• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت کی سماعت7اپریل تک ملتوی

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست پر سماعت7اپریل تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پرمشتمل بنچ نے حمزہ شہباز کی کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس سردار احمد نعیم نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ نے تمام ہائیکورٹ کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے معطل کردئیے ہیں۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پیر کی تاریخ دیدیں ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھ کہ عدالت کی معاونت کردیں گے۔
تازہ ترین