• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت و قومی قیادت ملکی بقاءکیلئے انا کے خول سے باہر نکلیں، سراج الحق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور قومی قیادت کو ملک کی بقاءکیلئے اپنی اپنی انا کے خول سے باہر نکلنا ہوگا،حالات کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن مل بیٹھ کر مشاورت کریں ، کورونا وباءسے نجات کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور لائحہ عمل بنایا جائے، چین سے ملنے والے امدادی سامان میں گلگت بلتستان کے عوام وفاقی حکومت کی خصوصی توجہ او ر تعاون کے مستحق ہیں، منصورہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبائی امراءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک بیرونی امداد اور کرونا ء کیخلاف وفاقی حکومت کے اقدامات پر اپوزیشن کو آن بورڈ نہیں لیا۔
تازہ ترین