• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن ارکان کی ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ سے ملاقات، مختلف تجاویز دیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں اپوزیشن ارکان کے ایک وفد نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میڑو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل سے ملا قات کی ، وفد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی ، احمد نواز بلوچ ، پشتونخوامیپ کے نصر اللہ زیرے شامل تھے ۔ ملاقات میں اپوزیشن ارکان نے ایڈمنسٹریٹر سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کوئٹہ میں کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔اس مو قع پر ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے شہر بھر میں مہم جاری ہے جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف مقامات اورشاہراہوں پر اسپرے مہم بھی جاری ہے اس موقع پر ارکان اسمبلی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایڈ منسٹریٹر کو اپنی تجا ویزسے آگاہ کیا ۔
تازہ ترین