• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: تیز رفتار گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)سریاب روڈ کلی خلی کے قریب تیز رفتار گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق سردار کاریز کا رہائشی دانش ولد امجد اقبال گزشتہ شب موٹرسائیکل پر سریاب روڈ سے گھر جا رہا تھا وہ جسے ہی کلی خلی کے قریب پہنچا تو ایک تیز رفتار گاڑی سے تصادم کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد احمد خان اور نوید احمد زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔
تازہ ترین