• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں کورونا کے مزید 178 کیسز سامنے آگئے

ملک میں کورونا کے مزید 178 کیسز سامنے آگئے


ملک میں کورونا وائرس کے مزید 178 کیسز سامنے آگئے، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 2039 ہوچکی ہے۔

کورونا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہے جبکہ 82 صحتیاب ہوچکے ہیں، جن میں اضافہ ہورہا ہے۔

پنجاب میں کورونا کے کیسز سب سے زیادہ 708 ہوگئے ہیں جبکہ سندھ 676 خیبرپختونخوا میں 253 اور بلوچستان میں 158 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل کورآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین