پشاور(وقائع نگار)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ملک بھر میں سلام سینی ٹیشن سٹاف ڈے منایا گیا اس موقع کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، خیبر پختونخوا میں بھی مرکزی وصوبائی صدر ملک محمد نوید اعوان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تمام اضلاع میں یہ دن منایا گیا۔ فیلڈ میں کام کرنے والے جملہ سٹاف کو خراج تحسین اور سلام پھول پیش کئے گئے۔ ڈسٹرکٹ پشاور میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز (ڈبلیو ایس ایس پی)اور سٹی ڈسٹرکٹ اینڈ چاروں ٹائونز میں یہ دن بھرپور طریقے سے منایا گیا اس سلسلے میں مرکزی تقریب سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے لان میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی کامران خان بنگش معاون خصوصی بلدیات اور ڈائریکٹر جنرل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ میاں شفیق الرحمن ٗ ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون محمد سلیم خان ٗ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ وحید الرحمن ٗ ریاض احمد اعوان ٹی او آر ٹائون ون ‘ رشید اللہ خان ایکسین ٹائون ون تھے۔ اس موقع پر کامران خان بنگش نے تمام فیلڈ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو پھول پیش کئے اور ان کو سلام پیش کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فیلڈ میں فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والے بلدیاتی ملازمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ٗ پولیس ٗ ڈاکٹرز ٗ پیرامیڈکل ٗ ریسکیو 1122 کے ساتھ ساتھ تمام بلدیاتی ملازمین اس وقت عوام الناس ملک وقوم کی خدمت میں دن رات برسر پیکار ہیں ۔ دن کی مناسبت سے انور گل اور حنیف خان کی قیادت میں کوہاٹ روڈ پشاور میں بھی تقریب منعقد ہوئی یونیورسی ٹائون میں شکیل ہاشم خلیل اور اعزاز باچا کے زیر قیادت تقریب کا انعقاد کیا گیا یونیورسٹی روڈ پر رحمان علی خان کی قیادت میں تقریب منعقد کی گئی ۔ گلبہار ٗ کوہاٹی ٗ لاہوری ٗ شیخ آباد میں صلاح الدین نیازی کی قیادت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اتحاد کالونی ٗ رنگ روڈ ٗ بلال ٹائون ٗ دلہ زاک روڈ پارکنگ یارڈ زون اے میں بھی سی ایم آئی مختیار خان ٗ امجد خان ٗ ساجد خان کی قیادت میں تقریب کا انعقاد کیاگیا اس کے علاوہ ٹائون II میں سید گل ٗ ابرار حسین اور محمد علی ٗ فیض محمد ٗ شمس ابرار کی قیادت میں تقریب کا انعقاد کیاگیا اور ٹائون ٹی ایم اے تھری میں زیر قیادت حنیف خان ٗ ثاقب خلیل ٗ عزت خان کے زیر قیادت تقریب منعقد کی گئی ان تمام تقریبات میں مرکزی وصوبائی صدر ملک محمد نوید اعوان کے زیر قیادت چیئرمین بلال احمد ٗ حاجی روشن خان جنرل سیکرٹری ٗ صدر محمد اسماعیل ٗ شیر علی خان ٗ خواجہ آفتاب نے بھی شرکت کی اور ملازمین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔