• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا: چینی شہر میں کتے بلی کا گوشت کھانے پر پابندی عائد

چین میں کورونا وائرس پر اب قابو پایا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ احتیاط کے طور پر چین کے شہر شینزن میں بلی اور کتے کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والا کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا جس کے باعث پورے چین میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

 چین میں تیزی سے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کچھ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ وائرس جانوروں سے انسان میں منتقل ہوتا ہے یعنی جو افراد، چمگادڑ، چوہوں، سانپ اور کتوں کا گوشت کھاتے ہیں ان پر کورونا وائرس کے حملے کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ایسے میں شہر شینزن کے حکام کا کہنا ہے کہ کتے اور بلی کا گوشت کھانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جس کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا۔

تازہ ترین