امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ پاکستان کی حکومت نے پہلے دن سے کورونا وائرس پر غفلت کا مظاہرہ کیاہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تفتان میں آئے ہوئے لوگوں کا مناسب علاج نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ٹائیگر فورس بنانے کے اعلان کو مسترد کردیاگیا ہے۔
سراج الحق نے کہاکہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کو تعاون کا یقین دلایا ، لیکن حکومت نے مثبت جواب نہیں دیا۔