کراچی(اسٹاف رپورٹر) اولمپکس کے التواء کے بعد جمعرات کو پہلی مرتبہ ان کھیلوں کو آگے بڑھانے پر مخالفت میں بھی آواز سامنے آگئی۔کینیڈاکی سابق آئس ہاکی پلیئر ہیلی ویکن ہائسر نےکہا ہے کہ گیمز ملتوی کرنا غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، فیصلہ اگر اچھا ہے تو یہ جلد بازی میں لیا گیا۔ جو آئی او سی سے پاور کھلاڑیوں میں منتقلی کا اشارہ ہے۔ جرمن ایتھلیٹکس کے سی ای او جوہانس ہربر نے کہا کہ آئی او سی میں سے کچھ لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ التوا میں ایتھلیٹس کی طاقت کلیدی حیثیت رکھتی ہے ، جو عالمی باڈی کی بالا دستی کے لئے ایک چیلنج ہے۔ یو ایس اے سوئمنگ کے ترجمان ، ایابیل میکلمور نے کہا کہ فیصلے میں کھلاڑیوں نے اہم کردار ادا کیا ۔