• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمانہ عدم ادائیگی پر قید ملزمان کو رہائی ملنی چاہئے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاورہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا ہے کہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر قیدملزمان کو رہائی ملنی چاہئے ،ہر قیدی کے کھانے پر روزانہ 6ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں اس سے اچھا ہے کہ انہیں رہا کردیا جائے اور حکومت جرمانہ کی ادائیگی کرے ،فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس جیلوں سے قیدیوں کی رہائی متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیئے چیف جسٹس سے مکالمے کے دوران درخواست گزار سیف اللہ محب کاکاخیل ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کورونا وائرس کیوجہ سے قیدی خوفزدہ ہیں جبکہ ان کی احتیاط کیلئے مناسب سہولیات میسر نہیں ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جیلوں میں کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، کم سن اورخواتین قیدیوں کو بھی پروبیشن پر رہائی کیلئے کام کیاجارہا ہے۔
تازہ ترین