• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں کی بندش کے باوجود نجی تعلیمی اداروں نے فیسوں کا مطالبہ کردیا

اسلام آبار (نامہ نگار) کورونا وائرس کے پیش نظر سکولوں کی بندش کے دوران کئی سرکاری اساتذہ نے طلبا کی سہولت کی خاطر آن لائن لیکچرز کا سلسلہ شروع کر دیا ، دوسری طرف مہنگے تعلیمی اداروں نے سکولوں کی بندش میں بھی والدین سے بھاری فیسیں مانک لی ہیں۔ ایک وفاقی تعلیمی ادارے کے شعبہ ریاضی کی خاتون ٹیچر نگہت خان نے نہم دہم کے طلبا طالبات کی سہولت کیلئے آن لائن ریاضی کی مشقیں حل کر کے رکھ دی ہیں، لاک ڈاون کے پیش نظر طلبا گھر بیٹھے ہی ریاضی کے مشکل سوالات سمجھ سکتے ہیں۔ادھر پنجاب میں بھی ایک سکول ٹیچر عنایت اللہ خان نے گریڈ ایک سے گریڈ 8 تک کے لیکچرز بچوں کیلئے اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔ دوسری جانب مہنگے نجی اداروں کی بھاری بھرکم فیسوں سے پریشان حال والدین نے وفاقی وزیر تعلیم سے درخواست کی ہے کہ سکولوں کی بندش کے دوران فیسوں کی وصولی کا نوٹس لیا جائے اور کورونا وبا کی صورت میں جب انسانی المیہ جنم لے چکا ہے ایسے میں بھاری فیسوں کا مطالبہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی کر کے فیس وصول نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
تازہ ترین