کوئٹہ(اے پی پی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ نے جمعرات کو کیسکو کے آپریشن مینیجر محمد عرفان میمن سے کیسکو ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔اور انھیں کوئٹہ کے علاقے سریاب میں اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور ریگولر لوڈ شیڈنگ کے اوقات کار کو تبدیل کرنے کی استدعا کی، آپریشن مینیجر کیسکو نے کوئٹہ بلخصوص سریاب میں پرانے ٹائم ٹیبل کے مطابق لوڈشیڈنگ اور اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی احمد نواز بلوچ کی تجاویز غور سے سنیں اور انھیں یقین دہانی کرائی کہ عوام کو بروقت برقی ترسیل کی فراہمی کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔