آپ آف لائن ہیں
پیر2شوال المکرم1441ھ25؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کرونا وائرس تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے، خانم اللہ

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین خانم اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس بڑھتی ہوئی بے روزگاری مہنگائی اور آٹے کے بدترین بحران نے تشویشناک صورت اختیار کر لی ہے۔ غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور ملک کو معاشی بحران سے نجات دلانے کے لئے حکمرانوں کو نفرت پھیلانے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر پوری قوم کو متحد کرنا چاہئے اگر حکمران جماعت او ر اپوزیشن کی قائدین کی طرف سے مشترکہ طور پر عوام سے غریبوں کی مدد کی اپیل کی جائے تو مخیر حضرات مشترکہ طور پر بڑھ چڑھ کر غریبوں کی مدد کرینگے۔ حکمرانوں کو عوام کے ٹیکسوں سے خریدےجانے والے امدادی سامان پر سیاست چمکانے اور ا سے چہتیوں کو نوازنے اور لوٹ مار کے دروازے کھولنے کی بجائے صدق دل سے غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔
پشاور سے مزید