سوشل میڈیا پر ایرانی بچی کے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کی خبریں جھوٹ نکلیں۔
اپنی معصومانہ شرارتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پرمقبول ایرانی بچی اناہتا ہاشم زادے کی تصاویر اس خبر کے ساتھ پھیلائی گئیں کہ اسے بھی کورونا نے جکڑ لیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ان خبروں کے جواب میں اناہتا کی والدہ نے واضح کیا کہ وہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے اور اناہتا کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبریں جھوٹ ہیں۔
اناہتا ہاشم زادے کے انسٹاگرام پر سواسات لاکھ سے زیادہ فولورز ہیں، یہ اکاؤنٹ اناہتا کی والدہ چلاتی ہیں۔