• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یشما گِل نے کورونا پر ریپ سانگ تیار کرلیا


معروف اداکارہ یشما گِل نے لوگوں کو کورونا وائرس سے آگاہ کرنے کے لیے ایک ریپ سانگ تیار کرلیا جس کی ویڈیو اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یشما گِل نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام کو عالمی وبا کورونا وائرس سے آگاہ کرنے کے لیے ایک ریپ سانگ تیار کیا ہے۔

یشما گِل کے اِس ریپ سانگ کا عنوان’سُنو‘ ہے۔ اداکارہ کے ریپ سانگ کے عنوان سے معلوم ہو رہا ہے کہ وہ لوگوں کو کورونا کے حوالے سے معلومات دینا چاہ رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے اِس ریپ سانگ کی ویڈیو تصویر اور ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر شیئر کی۔


یشما گِل نے ریپ سانگ ’سُنو‘ کچھ اِس طرح گایا:

عذاب ہے یہ یا ہے یہ کوئی امتحان
کورونا کی لپیٹ میں آیا سارا جہاں
عذاب ہے یہ، عذاب ہے یہ
سُنو
عذاب ہے یہ یا ہے یہ کوئی امتحان
کورونا کی لپیٹ میں آیا سارا جہاں
پہلے چائنہ تھا پھر اٹلی تھا پھر ایران
اگلے نشانے پر کھڑا ہمارا پاکستان
لیکن کیوں یہ نہیں سمجھتے
ناجانے کیوں یہ عمل نہیں کرتے
دُنیا کا حال دیکھ کر بھی
ناجانے کیوں یہ نہیں ہیں ڈرتے
سُنو
میرا یہ میری قوم کو پیغام
نہ کرو تم کورونا کو باہر نکل کے عام
تجھ کو لگا کہ مذاق ہے کورونا
نہیں دیکھتا یہ دین درہم کورونا
عذاب ہے یہ یا ہے یہ کوئی امتحان
کورونا کی لپیٹ میں آیا سارا جہاں
عذاب ہے یہ، عذاب ہے یہ
عذاب ہے یہ، عذاب ہے یہ

اداکارہ نے اپنے ریپ سانگ ’سُنو‘ کی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ’چونکہ پوری دُنیا کورونا وائرس سے لڑنے کی کوشش کر رہی ہے ایسے میں تنہائی میں رہ کر میں نے یہ ریپ سانگ تیار کیا ہے تاکہ میں لوگوں تک اپنے وہ احساسات اور جذبات پہنچا سکوں جو میں محسوس کر رہی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’اِس آزمائشی وقت کے دوران میری سب سے اپیل ہے کہ مثبت رہیں، گھر میں رہیں اور محفوظ رہیں۔‘

یشما گِل نے لکھا کہ ’مجھے تنہائی میں اِس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچانے کا موقع ملا ہے۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اِس ویڈیو کا مقصد صرف ایک میوزک یا ریپ سانگ تیار کرنا نہیں ہے بلکہ اِس کے ذریعے میں نے عوامی خدمت کا پیغام دیا ہے۔‘

واضح رہے کہ یشما گِل نے حال ہی میں جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما ’الف‘ میں ’شیلی‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین