• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت تجارت کی جانب سے ٹیکسٹائل سیکٹرکو 20.5 ارب کے ریفنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود کے مطابق وزارت تجارت نے 2017 اور2018کے 8.7 ارب جاری کیے ہیں جبکہ ڈی ایل ٹی ایل 2009 اور2011کے تحت 80 کروڑ جاری کیے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود کے بیان کے مطابق ڈیوٹی ڈرا بیک آف ٹیکسز 2016 اور2017 کے تحت ساڑھے 4 کروڑ جاری کیے گئے ہیں جبکہ 2016 اور2017 کے ڈی ایل ٹی ایل کے تحت ایک کروڑ 10 لاکھ جاری کیے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈیوٹی ڈرا بیک کی مد میں 27 ارب جاری کرچکے ہیں جبکہ گزشتہ 100 دن میں ٹیکسٹائل کے شعبے کو 47 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین