Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
کورونا کے باعث کراچی میں مزید 2 اور حیدر آباد میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا
کورونا وائرس کے باعث کراچی میں مزید 2 اور حیدر آباد میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا، تینوں افراد میں کورونا مقامی سطح پر منتقل ہوا تھا۔
سندھ میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 جبکہ ملک بھر 36 ہوگئی، 161 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2458 ہوگئی ہے، جبکہ ملک میں اب تک 126 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سندھ میں مزید 3 افراد چل بسے، تینوں افراد میں کورونا وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا تھا۔
سندھ میں 14، ملک بھر میں 36 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ملک میں اب تک 126 افراد وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔