• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، وقت پر مثالی اقدامات سے صورتحال بہتر ہے، چیئرمین ضلع کونسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ کورونا سے لڑ کر اسکو ہرانا ہے صحیح وقت پر مثالی اقدامات سے پوزیشن کافی بہتر ہے اگر ذرا سی بھی دیر ہوتی تو صورتحال خدانخواستہ کافی خراب ہوسکتی تھی لیکن یہ سب اس وقت ہی ممکن ہوگاجب حکومت کی جانب سے ملنے والی ہدایت کو ہم اختیار کرینگے حکومت سندھ نے اس صورتحال کو جس طرح سنبھالا ہے اسکو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں ہیلتھ آفس میں اسٹاک کا جائزہ لیتے ہوئے کیا چیئرمین نے کہایہ اللہ کی جانب سے ہمارا امتحان ہے جس میں ساری قوم کو ملکر کامیاب ہونا ہے حکومت جو کررہی ہے وہ آپکی بہتری کے لئے ہی کررہی ہے لاک ڈاؤن کر کے کوئی مسرور نہیں ہے کیونکہ اس سے ہر چیز متاثر ہوئی ہے سب سے اہم یہ ہے کہ معاشی طور پر بہت مشکلات آرہی ہیں لیکن عوام کی صحت سب سے مقدم ہے جراثیم اور بیماریوں سے محفوظ کرنے کے لئےمتواتر اسپرے کروایا جارہا ہے ہمارا عملہ جس طرح امور انجام دے رہاہے وہ قابل ستائش ہے تمام منتخب نمائندے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کمزور طبقے کا خاص خیال رکھ رہے ہیں حکومت سندھ کی جانب سے بھی لوگوں کی مدد کا سلسلہ جاری ہے سب اگر مل کر اپنا حصہ ڈالیں گے تو ہم اس وباء کو تو شکست دیدیں گے ساتھ ہی ہم میں معاشرتی بہتری کی بھی بنیاد ڈالیں گے اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمدمیمن،ڈسٹرکٹ انجئنیر فضل محمود گل،ڈی ایچ،او ڈاکٹر عبد الجبار،افسرمالیات نعیم یوسفی،ڈی ایس نبیل بلوچ ومحکمہ صحت کا عملہ موجود تھا ۔
تازہ ترین