سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سالی کے ساتھ تعلقات سے باز کرنے پر خاوند نے تشدد کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد ریاض کی بہن ثمینہ بی بی کی 5ماہ قبل تھانہ موترہ کے علاقہ پنجگرائیں کے وقاص کیساتھ شادی ہوئی جن کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑرہتاتھا۔گزشتہ روز میاں بیوی کا آپس میں جھگڑا ہواتوخاوند نے تشد دکرکے بیوی کو شدیدزخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی ۔تھانہ محرر منیر کے مطابق ملزم کی شادی کے بعد سے ہی اپنی بیوی سے اس کی بہن کو پسند کرنے پر لڑائی ہوتی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔