• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی تشخیص کا نامناسب انتظام، راہول کی مودی پر تنقید

کورونا کی تشخیص کا نامناسب انتظام، راہول کی مودی پر تنقید


بھارت میں کورونا وائرس کی تشخیص کےنامناسب انتظامات پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے نریندر مودی کی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مودی سرکار پر شدید تنقید کی اور سوشل میڈیا پر ایک گراف بھی شیئر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کورونا سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹنگ کا نظام بہت سست روی کاشکار ہے۔

راہول گاندھی کے شیئر کردہ نقشے میں پاکستان کو بھی آبادی کے تناسب سے بھارت سے زیادہ ٹیسٹ لینے والا ملک دکھایا گیا ہے۔

راہول گاندھی کا مزید کہنا ہےکہ لوگوں سےتالیاں بجوانے اور شمعیں روشن کرنے سے کورونا کامسئلہ حل ہونےوالا نہیں۔

تازہ ترین