آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

واپڈا کے عملے نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کردیا

نوشہروفیروز(نامہ نگار) واپڈا سیپکو نوشہرو فیروز کی جانب سے کنڈا کنکشن بحال، مشکل حالات میں بل ادا نا کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے۔صدر پریس کلب نوشہرو فیروز یونس راجپر سمیت اکثر شہریوں کے میٹر والے گھریلو کنکشن کاٹنے کے ساتھ مارکیٹ والی مسجد اور مارکیٹ چوک پر مخیر حضرات کی جانب سے فلٹر والی پانی کی سبیل کا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا ،وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے بل میں ٓاسانی کے احکامات کے بعد بھی صارفین شدید مشکلات کا شکار شہریوں نے اعلی حکام سے نو ٹس لینے کی اپیل کردی۔

سندھ بھر سے سے مزید