• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی، بر طرف گراؤنڈ اسٹاف کی ملازمتوں پر واپسی مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فوری طور پر ان250گراؤنڈ اسٹاف ملازمین کی ملازمتوں میںواپسی کے امکان کومسترد کردیا ہے جنہیں چند ماہ قبل پی سی بی نے برطرف کردیا تھا۔یہ ملازمین ملک کے مختلف گراونڈز میں مازمتیں کرتے تھے۔پی سی بی کا دعوی تھا کہ ان میں کچھ گھوسٹ ملازمین بھی شامل تھے۔پی سی بی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہماری توجہ چھ صوبائی ایسوسی ایشن کے انتظامی سیٹ اپ کو تشکیل دینا ہے اس بارے میں خاموشی سے کام ہورہا ہے اور اگلے تین ماہ میں اس بارے میں اعلان کیا جائے گا۔نئے سیٹ اپ کے مطابق صوبائی ایسوسی ایشن کا سیٹ اپ بنایا جائے گا۔پی سی بی ایسوسی ایشن کو ڈی سینٹرلائز کرنا چاہتی ہے جب ایسوسی ایشن اپنا سیٹ بنالیں گی تو اس وقت ہم ان ایسوسی ایشن کو کہیں گے کہ وہ ان کیوریٹرز اور گراونڈ اسٹاف کے لوگوں کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔کرکٹ ایسو سی ایشن کواپنے گراونڈ بنانے کے لئے کیوریٹرز کی ضرورت ہوگی۔وہ ان کی خدمات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اس وقت ہمارے لئے ممکن نہیں ہے کہ ہم ان لوگوں کو دوبارہ ملازمت دیں۔واضع رہے کہ دسمبر میں نئے پی سی بی آئین کے آنے کے بعد ان کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا تھا۔ان میں سے کئی لوگ اس وقت شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی کرکٹ بورڈ وہ کام نہیں کرتا جو پاکستان میں ہوتا تھا لیکن اب ہمیں اپنے سسٹم کو تبدیل کرنا ہوگا۔

تازہ ترین