• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، اولمپکس کی تاریخ تبدیل، فٹبالز کی عمر کی حد میں توسیع

جنیوا( جنگ نیوز) فیفا نے کورونا وائرس نے اولمپکس گیمز کی تاریخ بدل دی،ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس گیمز میں اگلے سال24برس کے کھلاڑی حصہ لیں سکیں گے، یہ پہلا موقع ہوگا جب23سال سے زائد عمر کے فٹبالرز اولمپکس گیمز میں ایکشن میں ہوں گے، فیفا کے قانون کے تحت صرف23برس کے کھلاڑی اولمپکس گیمز میں حصہ لیتے ہیں، فٹبال کی عالمی تنظیم نےٹوکیو اولمپکس میں مردوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے عمر کی حد میں توسیع کردی ہے۔ترمیم شدہ اولمپک اصول کے مطابق یکم جنوری 1997 کو یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ٹوکیو گیمز کے معیار کو برقرار رکھ سکیں گے۔ 2020 میں مطلوبہ انڈر 23 ٹورنامنٹ کے اہل کھلاڑی اگلے سال 24 سال کی عمر میں جاپان میں کھیل سکیں گے۔

تازہ ترین