• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شوگر ملز کیس، نواز شریف، مریم کا مقدمہ داخل دفتر، سماعت ریفرنس کے دائر ہونے پر ہوگی

لاہور( این این آئی)احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کیخلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روکدی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ 

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف،مریم نواز اور یوسف عباس کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے جبکہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا، ریفرنس کے بغیر کیس کی سماعت کرنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے۔

احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کیا جائیگا۔

تازہ ترین