• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیل پرل کیس کے فیصلے سے تشویش ہوئی، امریکی تحفظات فطری ہیں، شاہ محمود قریشی

ڈینیل پرل کیس کے فیصلے سے تشویش ہوئی، امریکی تحفظات فطری ہیں


اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈینیل پرل کیس کے فیصلے پرامریکا کا ردعمل فطری ہے،محکمہ داخلہ نے ملزمان کو90 روزکے لیے حفاظتی طویل میں لے لیا ہے ، حکومت سندھ کی جانب سے فیصلے کے خلاف اپیل بھی دائرکی جائیگی، ڈینیل پرل کیس کے فیصلے سے تشویش ہوئی،ملزمان کو90روزکے لیے حفاظتی طویل میں لے لیا ہے ، حکومت سندھ فیصلے کیخلاف اپیل کریگی۔ ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈائنیل پرل کیس کے حوالے سے اہم بیان میں کہاکہ امریکہ کی طرف سے ڈئنیل پرل کیس کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات فطری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک نمایاں صحافی تھے انہیں پہلے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا اور پھر قتل کر دیا گیا یہ خبر پوری دنیا میں پھیلی اور پاکستان پر انگلیاں بھی اٹھائی گئیں ہمیں ہدف تنقید بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں پوری قوم نے مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک طویل لڑائی لڑی اور اسے شکست دی۔ اس فیصلے سے تشویش پیدا ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پبلک سیفی ایکٹ کے تحت 90 روز کیلئے ملزمان کی نظر بندی کا فیصلہ کیا اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، اپیل کا فورم موجود ہے اب یہ متعلقہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ وہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہیں یا کالعدم قرار دیتے ہیں۔

تازہ ترین