واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکا نے صحافی ڈیئنل پرل کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کو حراست میں رکھنے کے سندھ حکومت کے فیصلے کو سراہا ہے۔ امریکا کی جنوبی اور وسط ایشیائی امور کی نائب سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس ہولناک فعل میں ملوث ملزمان کو انصاف کے کٹہرے تک لانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ڈینئل پرل کیس میں اپیل کرنے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ڈینئل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث ملزمان کو حراست میں رکھنے کے سندھ حکومت کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔