• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے ہلاکت، تدفین کیلئے سیکورٹی احکامات پر عمل نہ ہوسکا، SHOمعطل


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) کورونا وائرس سے 65سالہ شخص کی ہلاکت، تدفین کیلئے سیکورٹی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر ایس ایچ او حسین آباد کو ایس ایس پی حیدرآباد نے معطل کردیا۔

اسدالنبی کچھی کو قائم مقام ایس ایچ او مقررکردیا ۔واضح رہے کہ گذشتہ شب حسین آباد کارہائشی 65سالہ شخص کورونا وائرس کے باعث سول اسپتال حیدرآباد میں انتقال کرگیا تھاجسکی میت رات گئے حسین آباد لائی گئی تھی۔

نماز جنازہ میں 5سے زائد افراد کی شرکت اورحکومت اورمحکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائر س سے ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ اورتدفین کیلئے دی گئی ہدایات کے تحت سیکورٹی انتظامات نہ کئے جانے اور تدفین کے موقع پر پولیس اہلکاروں کی غیرموجودگی،عام قبرستان میں تدفین کی شکایت اور سوشل میڈیا پر نماز جنازہ کی وڈیو وائرل ہونے کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی حیدرآباد نے فوری طور پر ایس ایچ او حسین آباد فداحسین لغاری کو معطل کیاہے۔

تازہ ترین