پشاور(نیوزڈیسک)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کے پشاور سے باڑہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور حقائق کے برعکس پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے،ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق در حقیقت گورنر خیبرپختونخوا نے جمعہ کے روز باڑہ میں راشن تقسیم کیا۔ گورنر نے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو ترک کرتے ہوئے بزریعہ روڈ باڑہ کا دورہ کیا، تقریب میں شرکت کے بعد پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن گورنر نے ہیلی کاپٹر کے استعمال کو ترک کرتے ہوئے بزریعہ روڈ باڑہ کا دورہ کیا اور باڑہ میں تاخیر کے باعث ویڈیو لنک کے زریعے پارٹی کور کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے سابقہ گورنرز کے مقابلے میں انتہائی کم اور شدید ضرورت کے باعث ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر من گھرٹ خبریں ڈالی جا رہی ہیں جو بد نیتی اور محض کردار کشی پر مبنی ہیں۔